ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ولیمے کی تصایور سامنے آ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی نے ولیمے کی تقریب کی بھی تصویریں شیئر کر دیں۔

امیر گیلانی اور ماورا حسین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کو بھی شادی میں شامل کیے ہوئے ہیں۔

نئی نویلی دلہن اور دولہا اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اور خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)


ماورا اور امیر نے اپنے ولیمے کی تقریب کی بھی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اس مشترکہ پوسٹ میں ماورا اور امیر نے ایک دوسرے کے لیے ’باخدا تم ہی ہو‘ کا کیپشن دیا ہے۔

ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA (@mawrellous)


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا نے اپنے ولیمے کی تقریب کے لیے ہلکے رنگ کی بھاری بھرکم میکسی اور لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ولیمے کے لیے خدیجہ شاہ برانڈ کا لباس زیب تن کیا ہے جو کہ بظاہر کافی مہنگا معلوم ہوتا ہے مگر اس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

دوسری جانب امیر گیلانی نے کریم رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماورا اور اداکار امیر نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کیا ہے۔

اس جوڑے کی شیندی کی تقریب کے بعد اب ولیمے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں
  • لاہور،معذورافراد مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں
  • کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • حیدرآباد ،محمد فہد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • ٹنڈوجام:اساتذہ کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
  • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ولیمے کی تصایور سامنے آ گئیں
  • ٹنڈوجام ،اساتذہ کیلیے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
  • چلاس، ہزاروں ڈیم متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
  • تحریک انصاف آج صوابی میں احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کرئے گی