فرانس کے سفیر نیکولس گالے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فرانس کے سفیر نیکولس گالے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں، یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھیک دینے سے کہیں بہتر ہے کہ قرض حسنہ کے ذریعہ لوگوں کو غربت سے نکالا جائے، ہم اپنے صوبہ اور اپنے اس شہر کو غربت سے نجات دلا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں اخوت کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ایک نہایت ہی نیک مقصد کے تحت منعقد کی گئی ہے، معاشرہ کے ضرورت مندوں کی بے لوث خدمات پر اخوت انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اخوت بلاسود قرضے، تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعہ عوام کی خدمت کر رہی ہے، مخیر حضرات اخوت کے اس مشن کو سپورٹ کریں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت 9.5 لاکھ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، 50 ہزار بچے گورنر ہاؤس میں بلامعاوضہ آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں، یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔