کوہلو کے جنگلات میں خوفناک آگ، وسیع رقبہ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگنے سے وسیع رقبہ اسکی لپیٹ میں آگیا ہے۔
اطلاع پر ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، آگ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار گئے
میکسیکو (نیوز ڈیسک )میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں41 افراد جان کی بازی ہار گئے،تباسکوحکام کے مطابق سانحے کی تصدیق کردی دوسری جانب کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا کا کہنا تھا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے قریبی رابطے میں ہیں۔اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیں
حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے،بس آپریٹر کمپنی ”ٹورز اکوسٹا“ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔
سعودی کمپنی البیک کا پاکستان میں 200 برانچز کھولنے کا اعلان