کراچی(اسٹاف رپورٹر) آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے صارفین کے لیے ایک نیا ’چوائس‘ چینل متعارف کرایا ہے، جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرے گا۔ سال پہلے ’Any 3‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ چینل اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت مختلف اقسام کی اشیاء میں مزید وسعت اختیار کر چکا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی بلکہ تین یا زیادہ اشیاء خریدنے پرمفت ڈیلیوری بھی ملے گی۔ جدید رجحانات کی حامل اشیاء کے ساتھ، اس چینل میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس سے آن لائن گروسری خریداری مزید آسان اور کم خرچ ہو جائے گی۔ چوائس چینل سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر ڈیلیور ہو سکتی ہیں، جبکہ صارفین کے لیے 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔چوائس چینل میں معروف برانڈز کی اشیاء شامل ہیں، اس کے علاوہ، صارفین کو لائٹننگ ڈیلز اور ارلی برڈ آفرز جیسی خصوصی رعایتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا، ” مفت اور تیز تر ڈیلیوری، سہل واپسی اور بہترین قیمتوں کے ذریعے ہم صارفین کا اعتماد مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں،مستقبل میں خریداری کے مواقع مزید بہتر بنا نے کے لئے ہم چوائس کی پیشکش کو مزید وسعت دیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ کے لیے تمام عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیے ہیں تاکہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے 6ارب ڈالر کے ریکو ڈک منصوبے سے تانبہ، سونا اور دیگر معدنیات کی برآمدات کو سنبھالا جا سکے، جس سے دنیا کے سب سے بڑے استفادہ نہ کئے گئے سونے کے ذخائر میں سے ایک کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش میں ایک اہم ریگولیٹری رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

معاملے سے آگاہ سینئر حکام کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) نے گزشتہ ہفتے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے منظوری ملنے کے بعد یہ چھوٹ دی ہے۔

اس فیصلے سے PIBTL، جو کہ کراچی کے قریب پورٹ قاسم پر ایک بلک ٹرمینل آپریٹر ہے، کو اس کے اصل کام کے دائرہ کار جیسے کہ کوئلہ، کلنکر، اور سیمنٹ کے علاوہ قیمتی معدنیات کو سنبھالنے اور برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایک سینئر ٹرمینل ایگزیکٹو نے دی نیوز کو بتایا کہ پروجیکٹ کے افسران (بیرک گولڈ) نے PIBTL کو منتخب کرنے سے پہلے برآمدات کے لیے نو سے دس سہولتوں کا جائزہ لیا تھا۔ ہم نے اب پورٹ قاسم اتھارٹی سے باقاعدہ طور پر درخواست کی ہے کہ ہمیں یہ نئی اشیاء سنبھالنے کی اجازت دی جائے، اور اگر کمپنی (بیرک گولڈ) کو ضرورت ہو تو ہم ٹرمینل میں ترمیم کے لیے تیار ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لیسکو کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین کا دھاوا، لائن مین چھری کے وار سے زخمی
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • گوگل کی جانب سے”ہیلپ می رائٹ” فیچر میں نئی زبانوں کی سپورٹ متعارف
  • واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
  • بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • چین کی اشیاء کا درآمدی و برآمدی حجم دس اعشاریہ تین ٹریلین یوآن رہا
  • دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں: کوشل مینڈس
  • پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے