Jasarat News:
2025-02-11@07:33:03 GMT

پی ایم ای ایکس میں 50.087 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 50.079 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 52،658 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 25.360 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.389 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.

698 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 4.572 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.606 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.017 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 836.208 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 440.742 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 361.696 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 305.260 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 304.273 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 86.538 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 64.476 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 35.180 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 8 لاٹس کے سودے ہوئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت ملین روپے بلین روپے

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں کورئیر سروس سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی:

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے خفیہ اطلاع پر ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بس سروس کی کورئیر برانچ پر چھاپہ مارا۔

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں گتے کے کارٹن میں چھپائی گئی 3.5 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔  

محکمہ کے ترجمان کے مطابق، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔  

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا والد بھی اس وقت منشیات اسمگلنگ کیس میں جیل میں قید ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات کی سپلائی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی
  • جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
  • مستحکم کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ایک مثبت رجحان لیکن بڑھتی ہوئی درآمدات چیلنجز کا باعث ہیں. ویلتھ پاک
  • 2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں کی ترکیہ آمد
  • وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب روپے سے بڑھ گئے: وزارتِ خزانہ
  • پاکستان کی چین سےقرض ری شیڈول کرنیکی درخواست
  • کراچی میں کورئیر سروس سے 1 ایک کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
  • کراچی: کورنگی میں کورئیر سروس سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد
  • کانگریس کی منظوی کے بغیر امریکا کی اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت