لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آنے سے ملک میں ترقی آتی ہے، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔

نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھا دیکھے ہیں، مسلم لیگ(ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔ ارکان اسمبلی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں وہ بے مثال ہے، ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ (ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف اللہ تعالی نواز شریف مسلم لیگ آتی ہے

پڑھیں:

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے رہنماؤں کو پارٹی کو یونین کونسل اور ریجنلز سطح پر مضبوط بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپے جائیں گے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایم پی ایز، ایم این ایز اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، صدر ن لیگ صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے موزوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

  ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کے سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے، پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف
  • اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں: نواز شریف
  • نواز شریف اور مریم نوازکی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات
  • مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، نواز شریف
  • زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں: نواز شریف
  • اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو 
  • اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف
  • پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، نواز شریف
  • نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ