پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سیکڑوں عمرہ زائرین کو سعودی عرب جانے سے روک دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویکسین سرٹیفکیٹ؛ عمرہ زائرین کو عین روانگی کے وقت آف لوڈ کردیا گیا
لاہور:ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے، سزا ہمیں دی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر ایئرلائنا نتظامیہ اور عمرہ زائرین کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔