اسٹارٹ اپس اور چھوٹے تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی، بڑی خوش خبری سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔
ایک خبر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے سرمایہ کار دوست ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ عالمی اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان کی طرف راغب کیا جا سکے۔
دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے عالمی مواقع پیدا کرنے کے لیے سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پاکستانی کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تحقیق و ترقی (R&D) کے منصوبوں کو بڑھانے اور سعودی عرب میں مواقع کی تلاش کرنے والے پاکستانی پروفیشنلز کے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ڈیجیٹل معاشی تعاون خطے میں ترقی اور جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی اور سعودی
پڑھیں:
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی تاہم اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا چاند نظر آنے کا امکان یکم مارچ کو ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، پہلا روزہ کب ہوگا؟قبل ازیں عالمی میڈیا کیجانب سے پہلے ہی پیشگوئی کی جاچکی ہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔
یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔علاوہ ازیں ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔
انجری کا شکار ہونیوالےحارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے