Jasarat News:
2025-02-11@07:01:01 GMT

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ ختم؟ ٹرمپ کا نیا حکم جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ ختم؟ ٹرمپ کا نیا حکم جاری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔ یہ بہت فضول ہے! میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم کے بجٹ سے پیسے بچائیں ، چاہے وہ ایک پیسہ ہی کیوں نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق پینی یا سینٹ کے سکہ کی پیداوار پر زیادہ لاگت گزشتہ ماہ ایلون مسک کے حکومتی کارکردگی کے محکمے DOGE کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اسےختم کرنے کی تحریک چل رہی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2023 میں امریکی ٹکسال کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے 4.

1 بلین مالیت کے ایک سینٹ کےسکے اس وقت امریکا بھر میں گردش میں ہیں ۔

مالی سال 2024 میں، امریکی ٹکسال نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ امریکی پینی کی پیداوار اور تقسیم پر تقریباً 3.7 سینٹ خرچ ہوتے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ جس کی وجہ زنک اور تانبے سمیت دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

2013 میں، بروکنگ انسٹی ٹیوشن کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا گیا کہ امریکا میں نہ صرف ایک سینٹ کا سکہ بلکہ’’ نکل’’ جو سب سے کم قیمت کا سکہ ہے کی پیداوار کو بھی روک دیا جائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی پیداوار ایک سینٹ سینٹ کے

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں، اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔

طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے، تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے،  امریکا ہر ممکن فلسطینیوں کی مدد کرے گا، کچھ فلسطینی کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے امکان کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن قبل صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: ایک سینٹ کے سکے کی تیاری بند
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم
  • میکسیکو کا نام تبدیل، امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کردیئے
  • غزہ اور امریکی نیو ورلڈ آرڈر
  • صدر ٹرمپ اور امریکا کا نظام
  • امریکا کا اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان
  • برٹش پاکستانی کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے
  • کینیڈا کو ہڑپ کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا جائے: جسٹن ٹروڈو
  • ایسی کرپشن شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملی، یو ایس ایڈ کو بند کردو! ڈونلڈ ٹرمپ