سڈنی:ایک گھر میں 100 سے زائد زہریلے سانپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ڈیوڈ اسٹین نامی شہری نے اپنے گھر کےعقب میں 6 سیاہ سانپ دیکھے، انسانی زندگی کے لیے خطرناک ان سانپوں کو دیکھ کر اسٹین اور ان کے اہل خانہ خوفزدہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیوڈ کی اہلیہ نے اتنے سارے سانپوں کو دیکھ کر فوری طور پر گوگل پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں سانپ اس وقت جمع ہوتے ہیں جب وہ انڈے دینے والے ہوتے ہیں۔
جس کے بعد آسٹریلیا کے اسٹین نامی شہری نے سانپ پکڑنے والے ماہر ڈیلن کوپر سے رابطہ کیا، ڈیلن اور ان کی ٹیم نے گھر پہنچ کر معائنہ کیا اور تین گھنٹے کی محنت کے بعد 102 سیاہ سانپوں کو پکڑ لیا، جن میں پانچ بالغ سانپ شامل تھے، جن میں سے چار انڈے دے رہے تھے اور ان کے ساتھ درجنوں سانپ کے بچے بھی موجود تھے۔
اس واقعے نے مقامی کمیونٹی کو چونکا دیا اور سانپوں کی موجودگی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا، ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور باغات کی صفائی رکھیں اور سانپوں کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر ماہرین سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ یہ سانپ ریڈ بیلیڈ بلیک اسنیکس (Red-bellied Black Snakes) تھے، جو آسٹریلیا کی زہریلی سانپوں کی اقسام میں سے ہیں، مادہ سانپ عموماً اجتماعی طور پر بچوں کو جنم دیتی ہیں، لیکن ایک ہی وقت میں اتنے زیادہ سانپوں کی پیدائش کا منظر انتہائی غیر معمولی تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانپوں کی
پڑھیں:
برطانیہ بھیجنے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
برطانیہ بھیجے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئرآفس کے ذریعے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 97.842 کلو منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ طورخم میں زیرو لائن کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 1.492 کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
ڈیفینس روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔