Express News:
2025-02-11@07:42:04 GMT

صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

استنبول: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا اور استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔  

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کےصدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے پرتگال پہنچے جہاں انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

زرداری کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت

لزبن (اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کیلیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لزبن آیا ہوں، انسانیت کیلیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • زرداری کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت
  • استنبول: صدر زرداری ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کر رہے ہیں
  • صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، ترکیہ میں مختصر قیام، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • صدر زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف زرداری اور ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات
  • صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 
  • صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ