ہم حماس کیساتھ جنگ میں واپس لوٹنے کیلئے تیار ہیں، صیہونی وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے غزہ میں صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی کی بارہا خلاف ورزیوں پر تا اطلاع ثانوی قیدیوں کے تبادلے کا عمل روک دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے پر مزید قیدیوں کو تحویل نہ دینے کی دھمکی دی۔ جس پر صیہونی وزیر توانائی "ایلی کوهن" نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس جنگ میں واپس آنے کے لئے نہایت بے تاب تھی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو اپنا موقف تبدیل کرنے کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ صیہونی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اگر سنیچر کے روز تک ہمارے قیدی واپس نہ آئے تو اسرائیل کا شدید رد عمل سامنے آئے گا۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دیر قبل حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے غزہ میں صیہونی رژیم کی جانب سے جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں پر تا اطلاع ثانوی قیدیوں کے تبادلے کا عمل روک دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کی خلاف ورزیاں،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی روک دی۔
حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تنظیم کے اگلے اعلان تک روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔