Nawaiwaqt:
2025-02-11@07:30:16 GMT

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

 اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔ ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں لیکن خوشی غم میں بدل گئی، وہ دونوں گہرے دوست تھے اور گذشتہ چار سالوں سے ریاض میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم تھے اور عیدالفطر کو گھر آنے والے تھے۔نوجوانوں کی حادثاتی موت پر علاقے کی فضا سوگوار جبکہ والدین غم سے نڈھال ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریاض میں

پڑھیں:

چمپئنز ٹرافی، شارع فیصل کی دونوں سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ ممنوع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا یے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل سے متصل تمام سروس روڈ کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ‘ 2 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی
  • ریاض، میں  آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش  ’لیپ‘ کا دوسرا دن کیسا رہا؟
  • پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی
  • قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار 4 افراد جاں بحق
  • پاکستان ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا،جام کمال
  • چمپئنز ٹرافی، شارع فیصل کی دونوں سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ ممنوع
  • میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا