کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے ادارے
پڑھیں:
دفعہ 144 نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
شہر قائد کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، 5سےزائدافراد جمع ہونےپرپابندی ہوگی۔ کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کیلئے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے اس حوالے سے کمشنرکراچی نے ضلع وسطی میں دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے اعلان کے پیش نظر دفعہ144نافذ کی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے حوالے سے بھی کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ریلی، احتجاجی مظاہرہ اور5سے زائد افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔