عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نےپولیو ویکسین سے متعلق مراسلہ جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مراسلے میں عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے کم از کم 4 ہفتےقبل پولیو ویکسین حاصل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔
ترجمان کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے، تمام عمرہ زائرین متعلقہ ادارے، پولیس ویکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق خلاف ورزی پرمتعلقہ اداروں کےخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سیکڑوں عمرہ زائرین کو سعودی عرب جانے سے روک دیاگیا
لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے۔