تحریک لبیک کے مرکزی ارکان شوری کا دورہ ملتان، تیاریاں جاری، تنظیم سازی کا عمل تیز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب ہوں ہم تیار ہیں، تمام پارٹیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، جلد وطن عزیز میں نظام مصطفی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل امیر تحریک لبیک پاکستان ملتان علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی کی زیرصدارت ڈویژن ملتان اور ضلعی باڈی ملتان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورہ ملتان ارکین شوری اور دیگر اہم ایشوز پر مشاورت کی گئی اور تحریکی ورک کو بھرپور فعال کرنے کے لیے اہم ترین فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، جلد تمام یوسیز کی باڈیاں مکمل ہو جائیں گی، ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب ہوں ہم تیار ہیں، تمام پارٹیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، جلد وطن عزیز میں نظام مصطفی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ناظم چوہدری بلال نور رضوی، ڈویژنل الیکشن سیل حافظ محمد اسلام، سرپرست مطیع اللہ نقشبندی اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کراچی:جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔
اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔