جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، عبدالغفور حیدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ذمہ داران اور کارکنان ہر وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے، علما انبیا کے وارث ہیں، علمائے کرام اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تخلیق انسانی کے بنیادی مقصد کے لیے آگے بڑھیں، قائد مولانا فضل الرحمن کی شکل میں باکردار اور باصلاحیت پڑھی لکھی قیادت ہم میں موجود ہے، جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس کی صدارت جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سابق امیر حافظ محمد عمر شیخ، سٹی امیر قاری محمد یاسین کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، ذمہ داران اور کارکنان ہمہ وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر ہم ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور آج عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں سے باہر نکالا جائے، جو وسائل کو ہڑپ کر رہے ہیں اور غریب عوام کی حالت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جو خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مسائل کے حل کے لیے جے یو آئی کے ہیں اور
پڑھیں:
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 کے قریب اوورسیز پاکستانی شریک ہیں۔ کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
کنونشن میں شریک ہونے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ دیگر تمام اوورسیز پاکستانیوں سے نہ صرف تعلقات قائم کریں بلکہ اپنے مسائل کو مل جل کر اجاگر کریں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کنونشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا کنونشن پہلی بار ہو رہا ہے۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور اسی طرح ہمارا استقبال بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تمام تر مشکلات کو حل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک بیٹھ کر ہمارے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچائیں۔ مگر اس کنونشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو موقع ملا ہے کہ وہ یہاں اپنے تمام تر تحفظات کو کھل کر بیان کر سکیں۔
واضح رہے کہ کنونشن کے پہلے روز وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کنونشن کا مقصد سمندرپار رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کوسرا ہنا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کا حل میری وزارت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، پہلی بار ترسیلات زر 4ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اوورسیز کنونشن چوہدری سالک حسین