صدر مملکت  آصف علی زرداری نے  پرتگال کے دارالحکومت  لزبن  میں اسماعیلی کمیونٹی کے 50  ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی اور  پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔صدرمملکت نے پاکستان کے عوام  اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔صدرمملکت مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو  سراہا اور کہا کہ  مرحوم آغا خان کی دوراندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہترکیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لزبن آیا ہوں، انسانیت کے لیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔خیال رہےکہ پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو انتقال کرگئے تھے، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا اور ان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں ہوئی۔پرنس کریم آغا خان 1936 میں پیدا ہوئے، پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہر ا آغا خان ہیں۔پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان نے 20 سال کی عمرمیں 1957 میں امامت سنبھالی تھی۔پرنس کریم آغا خان نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں فلاحی اقدامات کیے، انہیں مختلف ممالک اوریونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا۔پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی مثالی خدمات انجام دیں، مثالی خدمات پر انہیں نشان پاکستان اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آغا خان کے

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، ترکیہ میں مختصر قیام، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے

لزبن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امام رحیم آغا خان سے ملاقات کر کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
انہوں نے برطانیہ سے پرتگال آئے ہوئے پارلیمنٹیرین کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔

سپیشل افرادکیلئے وزیراعلیٰ  کے سپیشل اقدامات، معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز،  درخواستوں کی وصولی شروع

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدرزرداری کی اردگان ، پرنس رحیم سے ملاقاتیں : پرنس کریم آغاکی وفات پر تعزیت 
  • زرداری کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت
  • آصف علی زرداری کی دورہ پرتگال میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے لزبن میں ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت
  • صدر آصف علی زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے لزبن میں ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت
  • صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، ترکیہ میں مختصر قیام، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • صدر آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ