حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
تل ابیب(سب نیوز )اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔حماس کی جانب سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی روکنیکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں ہائی الرٹ رہے اور اسرائیلی آبادیوں کا دفاع یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کیا تھا۔
ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی۔ابو عبیدہ نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رہائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اسرائیل معاہدے میں طے شدہ نکات پر عمل نہیں کرتا اور اس حوالے سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کرتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب حماس نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر یرغمالیوں کی رہائی روک دی طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی سے ثبوت واضح قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی جانب سے ہائی الرٹ فوج کو
پڑھیں:
معاہدے کی خلاف ورزی، کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟
پی سی بی کے مطابق کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے اور انہوں نے آئی پی ایل میں کھلنے ترجیح دی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ ان پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
کوربن بوش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔
مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے والی مایوسی کو میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔
کوربن بوش کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں اور جرمانہ اور ایک سال کی پابندی قبول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں 30 سالہ کوربن بوش کا انتخاب پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کوربن بوش