سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ افتخارمحمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، اگرسابق چیف جسٹس کوخطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں، اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست پر مطمئن نہ کر سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پولیس پر حملہ کیس: پرویز الہٰی کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔
ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ 15 ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔