یومِ نوجوانان کی مناسبت سے وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
علماء دین نے حضرت علی اکبر (ع) کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتے ہیں، دینِ اسلام اور انسانیت کی سربلندی کیلئے ایک تعلیم یافتہ، دیندار اور معاملہ فہم نوجوان طبقے کا وجود از حد ضروری ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
یومِ نوجوانان کی مناسبت سے ضلع بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کا عظیم الشان اجتماع

اسلام ٹائمز۔ نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے محبوب فرزند اور شبیہِ مصطفیٰ (ص) حضرت علی اکبر (ع) کے یومِ ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیرِ اہمام امام بارگاہ زوری گنڈ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کو یومِ نوجوانان کے طور پر منایا گیا، جس میں مکاتب کے طلباء کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سعید کی نظامت کے فرائض ملک توفیق حسین نے انجام دئیے، جبکہ معروف دینی شخصیات نے خطاب کیا، جن میں مولانا سید محمد حسین صفوی، مولانا غلام محمد گلزار اور مولانا سید محمد حسین موسوی شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں نوجوانوں کے کردار، ان کی تربیت اور صالح معاشرے کی تشکیل میں ان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ کسی بھی قوم کے عروج و زوال کا دار و مدار نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ان کی فکری و عملی استعداد پر ہوتا ہے۔علماء دین نے حضرت علی اکبر (ع) کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتے ہیں، دینِ اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے ایک تعلیم یافتہ، دیندار اور معاملہ فہم نوجوان طبقے کا وجود از حد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی اکبر نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اطاعتِ خدا، محبتِ رسول (ص) اور دفاعِ امامت و ولایت کے لئے وقف کر دیا۔ آپ کی سیرتِ طیبہ نوجوانوں کے لئے ایک مکمل نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ نوجوانوں کو حضرت علی اکبر کی حیاتِ مبارکہ سے روشنی لیتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں دین و اخلاق کے اصولوں کو اپنانا چاہیئے اور اپنی ذمہ داریوں کا تعین اسی بنیاد پر کرنا چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر مکتب زوری گنڈ کے معلمات اور منتظمین کو ان کی شاندار کارکردگی پر تشویقی انعامات سے نوازا گیا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت علی اکبر
پڑھیں:
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی
ویب ڈیسک: پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی، گجرات، ظفروال،سرائے عالمگیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، مالاکنڈ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، لنڈی کوتل، مانسہرہ، سوات، نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ایبٹ آباد، مردان ، ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، آزاد کشمیر میں بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی121کلو میٹر، مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔
آج سے 20 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی
عالمی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلے کی شدت5اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔