Jasarat News:
2025-02-11@07:34:23 GMT

گوئٹے مالا میں بس کھائی میں جاگری، 51 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

گوئٹے مالا میں بس کھائی میں جاگری، 51 افراد ہلاک

گوئٹے مالا شہر: لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری،بس کو کاٹ کر 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ ’عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود ہیں۔‘ریسکیو اہلکار ملبے سے 10 زخمیوں کو بھی نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریالو نے قومی سوگ کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ آج گوئٹے مالا کے لیے مشکل دن ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس متعدد چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔

محکمے کے کارلوس ہرنینڈز نے صحافیوں کو بتایا کہ بس دھات کی رکاوٹ کو توڑ کر تقریباً 20 میٹر (65 فٹ) گہری کھائی میں گری، جہاں گندے پانی سے آلودہ دریا تھا۔

وزیر مواصلات میگوئل اینجل ڈیاز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس 30 سال پرانی تھی لیکن اس کے پاس چلانے کا لائسنس موجود تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھائی میں بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی؛ گاڑی کی مرمت و مالی تنازعہ، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا

کراچی:

سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ میں واقع گھر کے اندر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کی مرمت اور مالی تنازع پر چھریوں کے وار کرکے ڈینٹر کو قتل اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔

ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جاں بحق 38 سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 28 سالہ فاطمہ زوجہ محمد افضل سے ہوئی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی زخمی اہلیہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، محمد افضل ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کا رہائشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد نے افضل سے کہا تم نے کار کی درست ڈینٹ پینٹ نہیں کی جس سے ہمیں مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران افضل اور ان افراد میں تکرار ہوگئی جس پر ایک شخص نے افضل پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ افصل کو بچانے کی کوشش میں اس کی اہلیہ چھری لگنے سے زخمی ہوئی، واقعے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ مبینہ طور پر کاروباری لین دین اور گاڑی کی مرمت کے تنازع کا لگتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گاڑی کی مرمت و مالی تنازعہ، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا
  • گوئٹے مالا بس حادثہ، ہلاکتیں 53 ہو گئیں
  • شمالی وزیرستان، کرک میں آپریشن، 3 افغان باشندوں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
  • گوئٹے مالا میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • گوئٹے مالا، مسافروں سے بھری بس پل سے نیچے جا گری، 50 افراد ہلاک
  • لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بس کھائی میں جاگری‘ 51 ہلاک
  • میکسیکو میں بس حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک
  • پشاور، اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی
  •  پشاور: اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی