حماس نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے سبب یرغمالیوں کی رہائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فلسطینی حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی روک دی۔
الجزیرہ کے مطابق حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تنظیم کے اگلے اعلان تک روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل حماس غزہ غزہ جنگ بندی معاہدہ یرغمالی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ یرغمالی اسرائیل کی کی رہائی روک دی
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم، صدر ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتہ تک رہا نہ کیا گیا تو جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حماس کی جانب سے ایک نازک جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی پر مزید اسرائیلی یرغمالیوں کا فلسطینی قیدیوں سے تبادلہ ملتوی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر ہفتہ کو 12 بجے تک تمام (اسرائیلی) یرغمالیوں کو واپس نہ کیا گیا تو میرے خیال میں یہ ایک مناسب وقت ہے، میں کہوں گا کہ اسے (جنگ بندی) منسوخ اور تمام شرائط ختم کردیں، اور قیامت ٹوٹنے دیں۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ہو سکتا ہے کہ الٹی میٹم اور ہفتہ کی دوپہر کی ڈیڈ لائن پر اسرائیل ان سے متفق نہ ہو مگر ہوسکتا ہے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کریں۔
مزید پڑھیں:حماس نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے سبب یرغمالیوں کی رہائی روک دی
تاہم اس کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ نے بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی قسمت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی یرغمالی اگر اگلے چند روز میں رہا نہ ہوئے تو ان میں سے بہت زندہ نہیں بچ پائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا حماس دھمکی صدر ٹرمپ یرغمالی