سربراہ نوجوانان ملت تشیع جی بی نے کہا کہ ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ نوجوانان ملت تشیع گلگت بلتستان سید ثاقب علی شاہ رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانانِ ملتِ تشیع گلگت بلتستان استور میں جاری متعصبانہ بیلنس پالیسی کے تحت ہونے والی غیر منصفانہ گرفتاریوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ریاستی ادارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا کر جانبدارانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔  حیرت ہے کہ کئی سال پرانی خفیہ ایف آئی آر کو اچانک ایک مخصوص وقت پر فعال کر دیا گیا، وہ بھی اس وقت جب گستاخِ امامِ زمانہؑ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ کیا یہ محض اتفاق ہے؟ یا ایک سوچی سمجھی سازش؟ یہ طرزِ عمل مذہبی منافرت اور ظلم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت میں مستند مسلمہ مقدسات کی توہین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، لیکن مجرمان دندناتے پھر رہے ہیں۔    دوسری طرف ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ ہم کسی بھی ریاستی جبر، غیر آئینی اقدامات اور جانبدارانہ کارروائیوں کو نہ ماضی میں تسلیم کرتے تھے، نہ اب کریں گے۔ ہم ریاستی اداروں کے جانبدار رویے اور متعصبانہ فیصلوں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، جس میں تمام شواہد، درخواستیں اور ریاستی زیادتیوں کو عوام اور عالمی برادری کے سامنے لایا جائے گا۔ ہم اپنے آئینی، مذہبی اور بنیادی انسانی حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ظلم کے خلاف مزاحمت ہمارا حق ہے، اور ہم اسے ہر حال میں ادا کریں گے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملت تشیع

پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔

سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزہ کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں اور سرکاری حج کوٹے کو نظرانداز کرتے ہیں۔  

نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا۔

ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو پاکستان میں اعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

سعودی حکومت حج کوٹے کے مؤثر انتظام کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ہر ملک کے لیے مختص حج کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔  

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مرزا ارشدالقادری
  • صحافیوں کو بیروزگار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر سعدیہ
  • ایم کیو ایم متحد، گورنر کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد: خالد مقبول
  • کویت و عراق کیجانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت
  • سعودی عرب کا ویزا پالیسی میں بڑا فیصلہ، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ختم
  • حریت کانفرنس کی ماورائے عدالت قتل، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مذمت
  • سعودی عرب نے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب نے پاکستان کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
  • آغا حسن کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی مذمت