عمرہ زائرین کیلیے پولیو ویکسین لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ریاض:پاکستان سے عمرہ کی غرض سے سعودی عرب کا سفر کرنے والے عازمین کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ تمام زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔
حکام کے مطابق ویکسین کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے ورنہ سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔اُدھر سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام عمرہ زائرین کی صحت کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ وبائی خطرے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے تاکہ زائرین محفوظ طریقے سے اپنی عبادات ادا کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزارت مذہبی امورنےعمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی
عمرہ آپریٹرز اور ایئر لائنز کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی بغیر پولیو ویکسین کے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی،عمرہ زائرین روانگی سے 4 ہفتے قبل پولیو ویکسی نیشن کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق پولیو ویکسین 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے،سختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی،شرائط پر عمل نہ کرنے والے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا جا سکتا ہے،تمام ادارے پولیو و یکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل کرائیں، عمرہ زائرین کیلئےویکسی نیشن مراکز سے بروقت سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق شرائط کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔