یوکرین میں جنگ کےخاتمے سے قبل پوٹن کی شرائط مکمل تسلیم کرنا ہوں گی، روسی حکام
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ماسکو: روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے لیے نامزد پوائنٹ مین نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے سے قبل صدر ولادیمیر پوٹن کی تمام شرائط کو تسلیم کرنا ضروری ہوگا شرائط میں یوکرین کا نیٹو کے عزائم کو چھوڑنا بھی شامل ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے سیاسی حل کے لیے پوٹن کی شرائط کو مکمل طور پر تسلیم کرنا ضروری ہےروس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران انگریزی میں کہا کہ سیاسی حل صرف اسی وقت ممکن ہے جب صدر پوٹن کی جون 2023 میں روسی وزارت خارجہ سے کی گئی تقریر کی تمام شرائط پوری ہوں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے مزید کہا کہ جتنی جلدی امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اس حقیقت کو سمجھیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا اور سیاسی حل اتنا ہی قریب ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اس مسئلے پر پیشرفت ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ روس اور یوکرائن کے اس تنازعے کو کیسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ پوٹن نے اپنی 14 جون کی تقریر میں واضح کیا تھا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی کوششوں کو ترک کرنا ہوگا اور ان چار علاقوں سے اپنی فوجیں نکالنی ہوں گی جن پر روس کا دعویٰ ہے اور جن کے بیشتر حصے پر ماسکو کا کنٹرول ہے۔ یوکرین جو نیٹو میں شمولیت کا خواہاں ہے اور اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں تنازعہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا جب یوکرین کے میدان انقلاب میں روس کے حامی صدر کو معزول کر دیا گیا اور روس نے کریمیا کا الحاق کر لیا۔ اس کے بعد روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز اور یوکرین کی مسلح افواج کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ فروری 2022 میں پوٹن نے ہزاروں روسی فوجیوں کو یوکرین میں بھیج کر مکمل جنگ چھیڑ دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین میں پوٹن کی روس کے
پڑھیں:
نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئےتیار،افتتاح کل ہوگا
قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ،ورکرز کی دن رات محنت،120روز میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا، رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا ،28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغازکیا گیا تھا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ31جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے، پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا، ہر انکلوژ ر ز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں،نئی ایل ای ڈی لائٹس،جدید سکور سکرینز اور گرل نصب، شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا،شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔