کوئی تقرری ماورائے آئین نہیں،ہرمعاملےپرخط وکتاب کارواج بڑھ گیا ، عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ 26 ویں ترمیم کے تحت ججزکی تعداد بڑھائی تاکہ عوام کوانصاف ملے، خالی اسامیوں پر 6 ججز کی تقرری خوش آئند ہے، تمام تقرریاں آئین اورقانون کے تحت کی گئیں،کوئی تقرری ماورائے آئین نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ اس کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے، لوگ اس کےمقاصد سمجھتے ہیں، ہرمعاملےپرخط وکتاب کارواج بڑھ گیاہے،کبھی ایک طرف سے،کبھی دوسری طرف سے، اب خط و کتابت والےمعاملے سےباہر نکلنا چاہیے، خط لکھنا بند کریں اور اپنا اپنا کام کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، عقیل ملک
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔
بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا‘۔
عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات کی، آج کی تقریر کے بعد مجھے یہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔