لزبن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور  پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان کے انتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔

 صدر مملکت نے مرحوم آغا خان  کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لزبن آیا ہوں،  انسانیت کے لیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ 

واضح رہے کہ  صدر مملکت پرنس کریم آغا خان مرحوم کی وفات پر تعزیت اور اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لزبن کے دورے پر ہیں۔  مرحوم آغا خان نے اپنی زندگی خدمت خلق اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی۔

صدر پاکستان کا دورہ پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی اور پرنس کریم آغا خان کی میراث کے دیرپا تعلقات کی عکاسی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ منسوخ کر دیا، مجھے اس کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کا حملہ منسوخ کرایا ہے

متعلقہ مضامین

  • ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
  • انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
  • جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • صدرِ مملکت آصف زرداری کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • چند اصول ارتقائے ذات کے
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
  • پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
  • گروپ کیپٹن سیسل چوہدری۔۔۔ عظمت کا عظیم مینار