Daily Ausaf:
2025-02-11@01:28:13 GMT

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا کہ بانی اگلے ہفتے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔علیمہ خانم نے کہا کہ یہ سارے خط اوپن ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے آرمی چیف کے نام دو خط لکھے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف کوخط لکھا ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا ہے ہمارے فوجی ہرروز قربانیاں دے رہےہیں، موجودہ حالات میں ضروری ہے پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہو۔

انھوں نے بتایا تھا کہ خط میں 6نکات بیان کئے ہیں، خط میں پہلا نکتہ فراڈالیکشن اور26ویں ترمیم سےمتعلق ہے جبکہ القادرٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور پیکاقانون میں ترمیم اور معیشت سے متعلق نکات شامل ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بناکرتحقیقات کی جائیں کس کاکیاقصورہے، 26نومبر کا احتجاج آئین کے دائرے میں کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ا رمی چیف تھا کہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ غم اور تعزیت کرنا ہے۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں نئے ججز کا تقرر
  •  بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی 
  • عمران خان  اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں: علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں، علیمہ خان
  • عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان
  • عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان
  • وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • پاک ہنگری تیسرا مشترکہ کمیشن اجلاس ،اہم معاہدے
  • وفاقی حکومت کا آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان