٭ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا میں مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی، ترجمان دفتر خارجہ

 

لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر کا تباہ کن حادثہ، تین افراد جاں بحق، مشتعل شہریوں کا ردعمل

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد، مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے فوراً پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلے ہی مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو ضبط کیا جائے گا۔ مکیش کمار چاؤلہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا تھا تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا،پاکستانی شہریوں کو لیجانےوالی ایک اور کشتی کو حادثہ
  • لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
  • لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے
  • لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
  • لیبیا کے قریب ایک اور کشتی حادثہ، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
  • لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی
  • لیبیا میں 65 مسافروں کی کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ
  • لیبیا کے ساحل کےقریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار
  • کراچی میں ڈمپر کا تباہ کن حادثہ، تین افراد جاں بحق، مشتعل شہریوں کا ردعمل