پرنس کریم آغا خان مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
٭پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔
پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی تھی، وزیر خزانہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے بھی ملاقات کی تھی اور صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
محمد اورنگزیب کی پرنس کریم آغا خانکی نماز جنازہ میں شرکت
لزبن (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نیپرتگال کے شہر لزبن میں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے ،وزیر خزانہ
نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر مملکت، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھر کے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کے حوالہ سے کہا کہ حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی تدفین کے موقع پر 8فروری 2025کو قومی سوگ کا دن قرار دیا ہے۔ ملک بھر میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔