ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی اور ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک کم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک کم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی اور ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک کم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزیز ایرانی عوام یقین رکھیں کہ تیل کی صنعت کے ملازمین، حالیہ برسوں میں اپنے تجربات کے ساتھ، ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو یقینی طور پر اس مذموم خواہش کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ ملک کی تیل کی صنعت کی تاریخ کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک بڑا معاہدہ ہو چکا ہے، جلد ہی صدر مملکت کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط ہونگے اور اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا تاکہ یہ اگلے 5 سالوں میں مکمل ہو جائے اور لوگوں کی ایک خواہش پوری ہو جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کے وزیر تیل نہیں ہو تیل کی

پڑھیں:

مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں پاکستانی محنت کشوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے باصلاحیت سکیورٹی و عدالتی ادارے اس سنگین جرم کے مرتکب اور اسمیں سہولت فراہم کرنیوالوں کو فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑینگے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے آج صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر مہرستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاںبحق ہو گئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ کارروائی اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو ایسا سنگین و مجرمانہ فعل قرار دیا کہ جو تمام اسلامی اور قانونی و انسانی اصولوں سے متصادم ہے۔ اسمعیل بقائی نے مقتولین کے اہلخانہ اور پاکستانی حکومت و عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بااختیار سکیورٹی و عدالتی ادارے، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب ہونے اور اس میں سہولت فراہم کرنے والوں کی فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مذموم رجحان کا قومی و علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے ایران کے گہرے عزم کا بھی اعلان کیا!

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، جوہری خواب دیکھنا ترک کرو، ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو
  • بھارت اور چین کے مسافر پروازیں بحال کرنے پر پھر مذاکرات، تاریخ مقرر نہیں ہوسکی
  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
  • وزیرِ اعظم کا ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز