اسلام آباد ہائیکورٹ: افتخار چوہدری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ۔ فوٹو فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔
افتخار محمد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کر دی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔
شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
فیصلے مطابق دوران سماعت سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں۔ مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائشگاہ پر تاحیات ایک سیکیورٹی گارڈ تعینات ہوسکتا ہے۔
فیصلہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چوہدری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، اگر سابق چیف جسٹس کو تھریٹ کا خطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست کیوں دی؟ وہ حق دعویٰ پر مطمئن نہ کرسکے، ایسے شخص کیلئے کیسے اضافی سیکیورٹی مانگ سکتے ہیں جو خود اتھارٹی کو کوئی درخواست نہ دے۔
افتخار محمد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کر دی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ افتخار محمد چوہدری نے کسی عدالتی آرڈر کی حکم عدولی نہیں کی کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افتخار محمد چوہدری انٹرا کورٹ اپیل اضافی سیکیورٹی سابق چیف جسٹس
پڑھیں:
نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لاکر قتل کرنے والے ملزمان محمد طاہر شفیق، محمد یوسف، امجد صدیق اور محمد عتیق کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان نے 19 فروری 2025کو تھانہ کورال کی حدود میں مقتول کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad Police murder پولیس قتل ملزمان گرفتار