پاکستان میں ہلاک ایک اور دہشتگرد کی لاش افغان حکومت نے وصول کرلی، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی لاش افغانستان کی حکومت نے وصول کرلی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری کو دوران آپریشن افغان دہشت گرد ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت خوست کے لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلے ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد احمد الیاس کی لاش افغان طالبان نے وصول کی تھی۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔
پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔
مزید :