Daily Ausaf:
2025-02-11@01:31:14 GMT

’مین بولرز میچ ہروارہے ہیں ان کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا‘

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں شکست پر فاسٹ بولرز پر کڑی تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ آپ کے مین بولرز میچ ہروارہے ہیں اس پر بات نہیں ہورہی، شاہین آفریدی نے آخری میچ کب جتوایا تھا، اگر ان کو باہر کیا جائے تو ٹیم بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو نئے بولرز ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے، حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ان کے جانے سے بڑا فرق پڑا۔

راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ بڑے عرصے سے کھیل رہے ہیں، بیٹنگ کو چھوڑ دیں اب تو فاسٹ بولنگ ہی ہروا رہی ہے ایسا لگ رہا ہے یہ مار کھانے کے لیے آئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں خوشدل شاہ اور سلمان آغا پر الزام نہیں لگاؤں گا وہ تو آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں جو بڑے مچھلیاں ہیں ان کو کوئی ٹارگٹ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے اسٹیٹس اٹھا کر دیکھ لیں اس نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟

راشد لطیف نے کہا کہ کمزور پلیئرز کو ٹارگٹٓ کرنا غلط ہے، بابر اور رضوان اور شاہین اور نسیم شاہ کی پرفارمنس نہیں آئے گی تو دوسرے بھی کچھ نہیں کریں گے، مین کھلاڑی کو کھیلنا پڑے گا تبھی سعود شکیل اور طیب طاہر بھی پرفارم کریں گے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اپنے تین فاسٹ بولرز پر فوکس کرنا پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیدیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: راشد لطیف نے نے کہا کہ

پڑھیں:

حماس نے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم رکھی‘ راشد نسیم

لاہو ر(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے ادارہ معارف اسلامی کراچی میں درس قرآن اور گلزار حجری میں امیدواران رکنیت کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے حالیہ انسانی تاریخ کا عظیم ترین کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ طوفان اقصیٰ برپا کرتے ہوئے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم کرنے بعد انہوں نے مزاحمت جاری رکھی اور اس کے بعد قیدیوں کے تبادلہ کے موقع پر اخلاقی برتری کا ثبوت دیتے ہوئے بھی مثال قائم
کی۔ قیدیوں سے حماس کے حسن سلوک کی داستان زبان زد عام ہے۔ اسی طرح طالبان نے بھی بعض خواتین قیدیوں سے حسن سلوک کی مثال قائم کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ دوسری طرف سیکولر طاقت امریکہ کی قید میں ڈاکٹر عافیہ پر تشدد کیا گیا اور اسے بدترین سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی امت حماس اور طالبان کی طرح نفسیاتی اور اخلاقی برتری کا ثبوت دے تو حق یقینی طور پر غالب آجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
  • کنٹینر جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟
  • فیصلہ آپ کو آج ہی کرنا ہے
  • پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا، عطا تارڑ
  • بچہ پیدا کرنے کے لیے ویجائنا کٹوائیں یا پیٹ؟
  • حماس نے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم رکھی‘ راشد نسیم
  • ایک ہنگامہ تھا ٹرمپ آئے گا تو عمران خان باہر آئیں گے،وہ آگیا مگر انکا کچھ نہ بنا: خواجہ آصف
  • حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے