تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کیخلاف کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود آٹھ فروری کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلی نکالنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کوئٹہ میں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، نور خان خلجی و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آٹھ فروری کو حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، سڑک بند کی اور اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہوئے نفرت پھیلائی۔ مقدمے میں دفعات 153A، 188، 341، 149 اور 147 شامل کی گئی ہیں، جبکہ لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ایک اور بوگس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت انہیں اور دیگر رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کی سزا دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر اب تک 27 مقدمات درج ہو چکے ہیں، جو کہ بوگس مقدمات ہیں۔ ان مقدمات سے ہمارے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2025 کو یوم سیاہ پر مینڈیٹ چوری، دھاندلی اور 47 کی نااہل حکومت کے خلاف پرامن احتجاج پر کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، ہرنائی، دکی، شیرانی، ژوب اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ہمارے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترجمان حکومت بلوچستان نے 7 فروری کو شام کے وقت دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دو ہفتے قبل ہی اپنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کے کے رہنماؤں کے خلاف گیا ہے

پڑھیں:

بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان

کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں ،تحریک تحفظ آئین وپاکستان
  • بلوچستان میں پرامن احتجاج پر گرفتاریاں اور چھاپے قابل مذمت ہیں، تحریک تحفظ آئین
  • بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان
  • کراچی: درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
  • سانحہ کارساز:ملزمہ نتاشا کیخلاف مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی
  • کوئٹہ، تحریک تحفظ آئین کیجانب سے گزشتہ متنازعہ انتخابات کیخلاف احتجاجی ریلی
  • تحریک تحفظ آئین کی کال پر کوئٹہ میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما گرفتار
  • صوبائی سیکرٹریٹ کھولا اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کوئٹہ
  • پی ٹی آئی احتجاج: قافلے صوابی کی جانب رواں، پنجاب میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن