لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے،جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ حکومت میں ہمت ہے تو ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے،ہم ثابت کریں گے کہ بغیر ریاستی وسائل کے کیسے جلسہ ہوتا ہے،بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے کرنا ہے
پڑھیں:
صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا ؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا، کسی کو معافی نہیں ہوگی۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندے لے کر جلسے میں آیا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدور کے پاس جمع کروائیں، رپورٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جائیں جبکہ میں خود بھی رپورٹس شیئر کروں گا، تمام رپورٹس عمران خان کو دی جائیں گی، پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔
مزیدپڑھیں:قومی ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا، رانا مشہود