ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر شیئر کی گئی بولڈ تصاویر پر شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی: ماہرہ خان نے حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔
اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگ کی ساڑھی میں تصاویر شیئر کیں جسے بعض صارفین نے سراہا، مگر دوسری جانب، کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو بھارتی اداکاراؤں سے متاثر قرار دے دیا۔
بعض صارفین نے ان کے لباس کو پاکستانی ثقافت سے میل نہ کھاتے ہوئے تنقید کی اور انہیں دوسرے خطوں کی اداکاراؤں کی نقل قرار دیا۔ بعض افراد نے ان کی تصاویر میں جسم کے بعض حصوں کو دکھانے پر اعتراض کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکار سونو سود نے ایک مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی خیز اور مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء 10 فروری کو باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بلا وجہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت نے سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیونکہ وہ ایک کیس میں طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔