مقدمات میں بدنیتی سے بغیر کسی قانونی جواز کے ملوث کیا گیا، بشریٰ بی بی کا تحریری بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے مقدمات میں بدنیتی سے بغیر کسی قانونی جواز کے ملوث کیا گیا ہے.مجھے اور میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔بشریٰ بی بی کے نومبرسے متعلق مقدمات میں اپنا تحریری بیان دے دیا ہے.تحریری بیان کی کاپی نجی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ اپنی تمام زندگی قانون اور آئین کے مطابق گزاری ہے، مقدمات میں بدنیتی سے بغیر قانونی جواز کے ملوث کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کی شریک حیات ہوں، بانی نے اپنی تمام تر زندگی قانون و آئین کی بالا دستی کے لئے وقف کردی ہے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کوئی آئین اور قانون کے منافی کام نہیں کیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملوث کیا گیا مقدمات میں نے کہا کہ کہ مجھے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔
دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔
فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔