Daily Mumtaz:
2025-04-13@19:32:35 GMT

  خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

  خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی

بالی وڈ اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کردی۔
مداح اداکاروں کو اسٹارز بناتے ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ مداحوں کی دیوانگی کئی بار اداکاروں کیلئے مشکل کھڑی کردیتی ہے لیکن اب ایک مداح کا ایسا عمل سامنے آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا اور بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ نشا نے مرنے سے قبل وصیت میں ساری جائیداد میں سنجے دت کو نامزد کیا جس کی تصدیق اب ان کے وکیل نے بھی کردی ہے۔
ان کے وکیل نے بتایاکہ سنجے دت نشا کو نہیں جانتے اس لیے وہ اس جائیداد پر دعویٰ نہیں کریں گے اور بالکل بھی اس میں سے حصہ نہیں لیں گے۔
خیال رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔
ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے خاتون مداح کے نام

پڑھیں:

 اداکار جاوید کوڈو   انتقال کرگئے

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹی وی‘ سٹیج کے معروف اداکار جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے۔ جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاوید کوڈو کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں عینک والا جن‘ آشیانہ شامل ہیں۔ انہوں نے سٹیج کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ لوگوں میں بہت مقبول تھے۔

متعلقہ مضامین

  •  اداکار جاوید کوڈو   انتقال کرگئے
  • ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
  • 4 کروڑ کے موبائل اسمگل کرنے کا جرم ثابت، 5 سال قید، تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی گئی
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • رجب بٹ نے سنجے دت سے ویڈیو کال پر کیا کہا؟
  • امریکہ نے بچت کیلئے اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے ختم کر دیے
  • خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟