Nawaiwaqt:
2025-02-11@00:57:18 GMT

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بلوچستان کے ضلع ژوب، بارکھان، شیرانی اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نئے دور میں شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، چینی صدر

 

بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ جی لین کےشہر چھانگ چھون  میں جی لین صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی  ورک  رپورٹ سنتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے  جامع احیاء  کے اسٹریٹجک منصوبے کو  مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے اور  ملک کی “پانچ اہم سلامتی” کو برقرار رکھنے میں شمال مشرقی چین کے اہم فرائض کو ثابت قدمی کےساتھ انجام دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں  اعلی معیار کی ترقی کو بنیاد کے طور پر سمجھتے ہوئےاصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جدت طرازی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر میں مزید کوششیں کرنی ہوں گی ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اعلی معیار کی ترقی جدت طرازی  اور صنعتی تعاون سے الگ نہیں ہے۔ہمیں  ماحولیاتی تحفظ اور سبز اور کم کاربن پر مبنی ترقی کو مربوط کرنا  اور منفرد وسائل کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا چاہیئے. ان کا کہنا تھا کہ علاقائی مربوط ترقی کی صورتحال کو تشکیل دینا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے جامع احیاء  کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کو  مکمل طور پر مزید گہرا کرنا  انتہائی ضروری ہے۔ چاہے وہ  قومی ملکیت کے اثاثوں اور سرکاری ملکیت کے اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنا ہو یا نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینا ہو، پالیسیوں اور ضوابط کو مکمل طور پر نافذ کرنا لازم ہے.ہمیں ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں فعال طور پر شامل ہوتے ہوئے  مارکیٹ اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک  بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تخلیق کرنا  اور اعلی  معیار کی کھلی معیشت کا ایک نیا نظام تعمیر کرنا چاہیئے

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
  • ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلہ
  • ” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن 
  • نئے دور میں شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، چینی صدر
  • نئے دور میں شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، چینی صدر