پی ٹی آئی آج فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024ء کو 3 صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو عجیب و غریب القابات سے نوازتی رہی ہے اور آج یہ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کی حکومت سنجیدہ نہیں، صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 17 فروری کو علما و مشائخ کانفرنس گورنر ہاؤس میں منعقد کر رہے ہیں، کانفرنس کا ایجنڈا امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی فضل الرحمان پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ آغاز ہوا۔
مردان میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی پھر سے شروع ہوئی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مائینز اینڈ منرل بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اختیارات نہیں دے رہے، بل کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔