9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر فردِجرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی تو ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجازچوہدری، میاں محمودالرشید، عمرسرفرازچیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے۔شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا انکشاف، ڈاکٹر سمیت3 ملزمان گرفتار


 لاہور(آئی این پی) حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے محکمہ صحت کے ویکسین سینٹرز میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے برڈوڈر روڈ پر ویکسین سینٹر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو جعلی ویکسین دینے کے لیے 20 ہزار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ویکسین سینٹر سے بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جارہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور اپنے ملک میں آنے والے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے گردن توڑبخار کی ویکسین لگوانے کی شرط کو فی الحال معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں گیگا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے سعودی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ اب صرف پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف کا معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی راہنماؤں، کارکنوں پر فرد جرم عائد
  • کنٹینر جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے  عمر ایوب اور  زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع
  • حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا انکشاف، ڈاکٹر سمیت3 ملزمان گرفتار
  • ایم کیوایم میں تنظیمی عہدوں کی تقسیم پراختلافات،متعدد رہنماناراض
  • بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع
  • انسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، وزارت صحت
  • عمر ایوب و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی پھرمؤخر