Daily Mumtaz:
2025-02-11@01:23:55 GMT

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟

حمزہ شہباز پنجاب میں اس وقت متحرک ہوئے جب پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے جوڑ توڑ شروع کی، اس جوڑ توڑ کے عوض حمزہ شہباز پہلی بار 2022 کو وزیر اعلی پنجاب بن گئے لیکن انکی وزرات اعلی تقریبا ڈھائی ماہ ہی چل سکی۔
وی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ناراض ہوئے اور انہیں لندن طلب کیا، جہاں سے واپسی کے بعد حمزہ شریف پارٹی کے معاملات سے دور رہے، 2024 کے عام انتخابات میں بھی ان کے دیے گئے ناموں میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنالی مگر حمزہ شہباز کہیں نظر نہیں آئے، پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پارٹی سے ناراض ہیں، پنجاب میں وزرات اعلیٰ کے معاملے میں پارٹی قائدین نے انہیں مکمل نظر انداز کیا۔
جس کے بعد انہوں نے پارٹی معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی آئیں کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعظم کے پبلک افیئر یونٹ کا چیئرمین بنایا جارہا ہے، جس کے بعد وہ سیاسی طور پر فعال ہوں گے۔
چاروں صوبوں میں پبلک افیئر یونٹ کے دفاتر بنانے کا بھی فیصلہ ہوا جنہیں حمزہ شہباز وزیر اعظم آفس میں بیٹھ کر چلائیں گے، لیکن تاحال ان کا بطور چیئرمین پبلک افیئر یونٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا بطور چیئرمین پبلک افیئر یونٹ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، یہی وجہ ہے کہ حمزہ شہباز نے ابھی تک خود کو پارٹی اور سیاسی معاملات سے دور رکھا ہوا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پچھلے ایک ماہ سے فیملی کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، وہاں ان کا قیام کتنا عرصے رہے گا اور ان کی وطن واپسی کب ہوگی، کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے پاکستان میں اپنا زیادہ تر وقت مری میں گزارا، اگرچہ انہوں نے شکست سے دوچار ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں سمیت ٹکٹ نہ ملنے والے اراکین سے ملاقاتیں کی تھیں، جنہیں کسی بھی وجہ سے پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔
حمزہ شہباز شریف کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ وہ پولٹری کا بزنس کرتے ہیں، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا پولٹری کا بزنس ضرور تھا لیکن اب نہیں ہے۔
پولٹری کا کاروبار وہ سات آٹھ سال قبل چھوڑ چکے ہیں اور آج کل اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جبکہ سیاست کی بات کی جائے تو پنجاب میں وہ مریم نواز کے کسی بھی معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔‘

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

2024ء کے انتخابات میںصرف فارم47 والے جیتے،گورنر پنجاب کا اعتراف

لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013ء، 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024ء میں فارم45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2024ء میں پنجاب میں بلاول زرداری کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں۔ کراچی میں بھی 2، 4 سیٹیں پیپلز پارٹی سے چھینی گئیں، جس جس نے 2024ء کے الیکشن میں
غلط کام کیا سب کو رگڑا لگنا چاہیے، سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ کم از کم اس معاملے پر اکٹھے ہوں، کہ کچھ بھی ہوجائے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے پائے، تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آئے۔ سیاسی استحکام کیلیے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو بات چیت کرسکے اور اس کی بات چیت لوگ سنیں اور انہیں یقین ہو کہ کل کو ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر عمل بھی ہوگا، ایسا نہ ہو کہ کل کو آپ کہیں کہ کوئی اور نہیں مان رہا، اس لیے ہم اپنے وعدے مکمل نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں ایسا کوئی شخص نہیں جو یہ کردار ادا کرسکے، ایسی ایک ہی شخصیت ہے، وہ صدر آصف علی زرداری ہیں، جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب اتحادیوں سے کیے گئے وعدے نبھائے اور کامیابی سے اپنی پارٹی کی حکومت کی مدت مکمل کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں واحد شخصیت اسپیکر قومی اسمبلی ہیں، جو بات چیت کرنا جانتے ہیں، پی ٹی آئی میں تو بات چیت کا رواج ہی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنید اکبر نے خود کو وزیراعلیٰ کی کارکردگی س بری الذمہ قرار دیدیا
  • پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کا ٹینڈر جاری
  • نواز شریف کے وژن شہباز کی قیادت میں ، خوشحالی کا سفر خوش آئند: مریم نواز
  • 2024ء کے انتخابات میںصرف فارم47 والے جیتے،گورنر پنجاب کا اعتراف
  • پی ٹی آئی کی تنظیم نو اور سیاسی حکمت عملی کی ضرورت
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا خاتون کے اغواء کا سخت نوٹس ، فوری کارروائی کے احکامات جاری
  • کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونیوالی خوشی بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز
  • کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے بے دخلی فرقہ ورانہ معاملہ ہر گز نہیں تھا، سابق پولیس افسر
  • لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں