امریکا کا کینیڈا پر قبضے کا ارادہ اٹل، ٹرمپ نے اصل وجہ بھی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کے معاملے پر سنجیدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا کینیڈا کو ضم کرنے کی بات حقیقی ہے تو اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’جی ہاں بالکل‘۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے لیے امریکا کی 51 ویں ریاست بننا بہت بہتر ہوگا کیوں کہ ہم اس کے ساتھ تجارت میں سالانہ 200 ارب ڈالرز کا نقصان اُٹھاتے ہیں اور میں مزید ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کینیڈا کو ہر سال 200 ارب ڈالرز کیوں دے رہے ہیں اور یہ ایک طرح کی سبسڈی ہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا قدرتی وسائل سے مالا مال کینیڈا سے تیل سمیت کئی مصنوعات خریدتا ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی فرق 72 ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، جسٹن ٹروڈو
ماہرین کے مطابق یہ تجارتی فرق امریکا میں کینیڈا سے توانائی کی درآمدات کی وجہ سے ہے۔
صدر ٹرمپ کے بیان پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ٹرمپ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں۔
کینیڈا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق جمعے کو وزیر اعظم ٹروڈو کی بزنس اور لیبر یونین کے رہنماؤں سے نجی گفتگو کا کچھ حصہ غلطی سے لاؤڈ اسپیکر پر منتقل ہو گیا تھا۔
اس گفتگو میں کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ ہمارے پاس موجود معدنی وسائل سے پوری طرح واقف ہیں اس لیے وہ ان سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں‘۔
اس سے قبل سپر بول ایونٹ پر جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا فوج پر زیادہ اخراجات نہیں کرتا اور وہ ایسا اس لیے نہیں کرتا کیوں کہ وہ سمجھتا ہے کہ امریکا ان کی حفاظت کرتا رہے گا۔
امریکی صدر کے بقول انہوں نے ٹیرف سے بچنے کے لیے کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں دیکھے۔
مزید پڑھیں: محصولات سے بچنے کے لیے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کر دیے تھے۔
انہوں نے کینیڈا سے تیل کی درآمدات پر 10 فی صد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے بعدازاں اسے 30 روز کے لیے مؤخر کر دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی امیگریشن اور نشہ آور دوا فینٹینل میں استعمال ہونے والے اجزا کی امریکا اسمگلنگ روکنے کے لیے ان ممالک پر دباؤ بڑھانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کا کینیڈا پر قبضے کا ارادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کا کینیڈا پر قبضے کا ارادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتے کے روز برطانوی پارلیمان کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس نے ایک چینی کمپنی پر قبضے کی منظوری دے دی۔
برطانوی شہر اسکنتھوپ میں موجود اس اسٹیل کمپنی کو اس کے چینی مالکان بند کرنا چاہتے تھے تاہم حکومت کو اس سے 2700 کے قریب ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں اس حوالے سے مذاکرات جاری تھے۔
یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز
مذاکرات ناکام ہونے پر برطانوی پارلیمان نے اسٹیل بنانے والی اس کمپنی کو حکومتی تحویل میں لینا کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے ایک ہی دن میں قانون سازی کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کی مطابق یہ اجلاس دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی پارلیمان کا چھٹا ہنگامی اجلاس تھا جس میں چینی کمپنی کو قبضے میں لینے کی منظوری دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں