Express News:
2025-02-11@01:16:54 GMT

فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی:

فرانس کی کمپنیوں نے سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سنہ 2022ء کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم گزشتہ معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، لیکن صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے، جو  کاشتکاروں پر بڑا بوجھ پڑے گا۔

دہشتگردی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت بہت اہم منصوبے بنائے ہیں اور مزید منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

فرانس کے سفیر نے فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مختلف منصوبوں کی فہرست فرینچس فیر کو فراہم کرے گی، تاکہ فرانسیسی کمپنیوں کو سندھ میں لایا جا سکے۔

فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو 9 تا 13 جون 2025ء تک فرانس میں منعقد ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرانسیسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سندھ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

شہباز دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ


 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف کے ایک سالہ دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق غیر سرکاری تنظیم مشعل نے پاکستان میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گورننس ،معیشت ،سرمایہ کاری اور ماحولیاتی شعبہ میں اصلاحات کی گئیں، رپورٹ میں شہبازشریف دور میں کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مشعل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز دور میں وفاقی ملازمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین کی کمی کی گئی، حکومتی بورڈز میں 33 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا، افراط زر جو مئی 2023 میں 38 فیصد تھا دسمبر 24 میں کم ہو کر 4.1فیصد تک آگیا۔

پشاور: طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس سٹیشن پہنچ گیا، تبادلے کا مطالبہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 4.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 37 بلین ڈالر ہو گئے ، پاکستان کلائمنٹ چینج اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ، قومی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ، تجارتی خسارہ 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر پر آگیا۔

دستاویز کے مطابق پنشن ریفارمز سے آئندہ دس برس میں ایک اعشاریہ 7 ٹریلین روپے کی بچت ہو گی ، شہباز دور میں سمگلنگ اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھی۔ 
 

پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، کہاں کتنی بارش کے کتنے امکانات ؟ جانیے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فرانس کے سفیر نیکولس گالے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں
  • سندھ میں 500الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کی تیاری
  • ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر کو لائسنس جاری کر دیا
  • پاکستان میں پراپرٹی سیکٹر میں بڑی پیش رفت، سرمایہ کاری کے نئے موقع پیدا ہونگے
  • پاکستان میں موبائل فون کی درآمد کم، مقامی مینوفیکچرنگ کا آغاز
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر نکولس گالے کی ملاقات
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک چین سرمایہ کاری کے نئے باب کا آغاز
  • شہباز دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ
  • یو ایس ایڈ کا پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر سرمایہ کاری پروگرام بند ہوگیا