پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، 14 سالہ زنیرہ اقوام متحدہ کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا .بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے.
واضح رہے کہ یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور بچوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر بچوں کی آواز بلند کرنے کے لیے یوتھ ایڈووکیٹ کا تقرر کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان رہنماؤں کو پالیسی سازی میں مشغول ہونے اور عالمی پلیٹ فارمز پر شعور پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے ایڈووکیسی زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موسمیاتی اور تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو کل سماعت کرے گا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرینگے۔
رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔