Jasarat News:
2025-04-15@09:27:18 GMT

عمران خان  اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں: علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

عمران خان  اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور انہی ججز کے سامنے کروں گا۔۔ 

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، دہشتگردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خان نے کہا علیمہ خان پی ٹی آئی نے کہا ہے

پڑھیں:

عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی

پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت چار جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ وہ ریکارڈ کب آئے گا، پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد جائے گا جج اے ٹی سی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، عدالت اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور