مقدمات میں بدنیتی سے بغیر کسی قانونی جواز کے ملوث کیا گیا، بشری بی بی کا تحریری بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ مجھے مقدمات میں بدنیتی سے بغیر کسی قانونی جواز کے ملوث کیا گیا ہے، مجھے اور میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔بشری بی بی کے نومبرسے متعلق مقدمات میں اپنا تحریری بیان دے دیا ہے، تحریری بیان کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ اپنی تمام زندگی قانون اور آئین کے مطابق گزاری ہے، مقدمات میں بدنیتی سے بغیر قانونی جواز کے ملوث کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کی شریک حیات ہوں، بانی نے اپنی تمام تر زندگی قانون و آئین کی بالا دستی کے لئے وقف کردی ہے۔ بشری بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کوئی آئین اور قانون کے منافی کام نہیں کیا، میرے شوہر کے دیگر خاندان کے افراد کو بھی مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مجھے غیر قانونی طور پر ملوث کیا گیا۔بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی غیر آئینی،غیر قانونی سرگرمی میں بالواسطہ یا بلا واسطہ حصہ نہیں لیا ہے۔بشری بی بی نے کہا کہ مجھے سوچی سمجھی سازش کے تحت مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ملوث کیا گیا، میرا وقوعہ سے کسی قسم کا تعلق واسطہ نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 نومبر 2024 کا مبینہ بیان جو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے، وہ بیان آئین و قانون کے مطابق تھا۔یہ مبینہ بیان دیا تو اس دن اور اس کے بعد مقدمہ ہذا کے اندراج تک میرے خلاف میرے بیان کی بابت قطعا کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، یہ مبینہ بیان آئین اور قانون کے عین مطابق تھا۔ عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے تمام آئینی وقانونی حقوق حاصل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،صدر ،وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مقدمات میں بدنیتی سے بغیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کہ مجھے

پڑھیں:

عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی

عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائےتو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • 31  مقدمات میں بیان‘ شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے: بشریٰ بی بی
  • بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط منظور
  • احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم
  • 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی بشریٰ بی بی کی درخواست منظور
  • بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع
  • عدالت کابشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئی
  • عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی