پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے.بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں، تاریخ انہیں یاد رکھے گی. بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے. بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا. بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لا کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں. بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی. بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا. انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا. آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا. بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا. عمران خان  نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان کا ایک خط ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا. اپنے خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف (آپ) کے نام کھلا خط لکھا،  خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دن بدن بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکے مگر خط کا جواب انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے دیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے کہ بانی نے نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن

---فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔

دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔

فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

 وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول پر بچت کی رقم بلوچستان میں لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کے اعلان پر عوام کا ردعمل کیا ہے؟
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت کا فائدہ عوام کو دینے کے بجائے شاہراہوں کی تعمیر کا اعلان
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا معدنیات کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان
  • پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کی تاریخ‌کابھی اعلان کردیاگیا
  • عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ